واٹس ایپ چینل
صفحہ اول 🏠 سیرت طیبہ قرآن و حدیث مقالہ انشا مکتوب بندگی گردش ایام حالات حاضرہ افکار و نظریات نعت و منقبت غزل نظم ادب تاریخ شخصیات تعلیم تربیت اصلاح معاشرہ خواتین کی دنیا کتابوں کی بستی سفر نامہ متفرقات

خالد سیف اللہ موتیہاری

صفحہ اول حالات حاضرہ مکتوب بندگی افکار و نظریات اصلاح معاشرہ گردش ایام مقالہ
→ واپس جائیں

آٹھواں روزہ: مصلّیٰ

🌐 ترجمہ کریں:
لوڈ ہو رہا ہے...

مکتوب الیہ: میرے پیارے اللہ جی!
میرے مالک!
آج آٹھواں روزہ ہے۔ آج میں آپ سے اپنی اس جنگ کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جو روزانہ رات کے آخری پہر میرے بستر اور مصلّے کے درمیان ہوتی ہے۔ مالک! میرا بستر مجھے اپنی نرمی اور راحت سے لوریاں سناتا ہے، وہ مجھے نیند کی وادیوں میں گم رکھنا چاہتا ہے، لیکن میرا مصلّیٰ مجھے آپ کی یاد کی خوشبو سے پکارتا ہے۔
میرے اللہ!
کتنا عجیب ہے نا؟ میں دنیا کے فائدے کے لیے صبح سویرے اٹھ کر میلوں کا سفر کر سکتا ہوں، میں اپنے کاروبار یا ملازمت کے لیے راتوں کو جاگ سکتا ہوں، لیکن جب آپ سے ملاقات کی گھڑی آتی ہے تو میرے اعصاب پر تھکن سوار ہو جاتی ہے۔ میرا نفس مجھے سمجھاتا ہے کہ "ابھی تو بہت رات باقی ہے، تھوڑا اور آرام کر لو"، لیکن میرا ضمیر مجھے جھنجھوڑتا ہے کہ "اٹھو! کہ تمہارا رب تمہارا منتظر ہے"۔
میرے پیارے رب!
میں جب ہمت کر کے بستر چھوڑتا ہوں اور ٹھنڈے پانی سے وضو کر کے مصلّے پر آ کھڑا ہوتا ہوں، تو وہ سکون کی لہر جو میرے وجود میں دوڑتی ہے، وہ دنیا کے کسی مخملی بستر پر میسر نہیں۔ وہاں، اس چند فٹ کے کپڑے پر، میں کائنات کے سب سے بڑے بادشاہ کے سامنے ہوتا ہوں۔ وہاں کوئی پروٹوکول نہیں، کوئی قطار نہیں، بس میں ہوں اور آپ ہیں۔
میرے مولا!
مجھے مصلّے سے محبت عطا کر دے۔ مجھے ان لوگوں میں شامل کر دے جن کے پہلو راتوں کو بستروں سے جدا رہتے ہیں۔ مجھے وہ لذت دے دے کہ سجدے سے سر اٹھانے کا دل نہ چاہے۔ یہ مصلّیٰ محض ایک کپڑا نہیں، یہ تو آپ سے ملاقات کی ایک مقدس قیام گاہ ہے۔
میرے اللہ! اس رمضان میں مجھے بستر کی غلامی سے آزاد کر کے اپنی چوکھٹ کا فقیر بنا دے۔ میری سستیوں کو میری ہمت میں بدل دے، تاکہ جب دنیا سو رہی ہو، تب میں آپ سے اپنے دل کا حال کہہ رہا ہوں۔
فقط
آپ کا وہ بندہ، جو نیند سے زیادہ آپ کا محتاج ہے۔
خالد سیف اللہ موتیہاری

📢 اس تحریر کو شیئر کریں

فیس بک ٹوئٹر

اس مضمون کو ریٹنگ دیں

📝 اپنی رائے واٹس ایپ پر بھیجیں

واٹس ایپ پر رائے دیں

تبصرے