واٹس ایپ چینل
صفحہ اول 🏠 سیرت طیبہ قرآن و حدیث مقالہ انشا مکتوب بندگی گردش ایام حالات حاضرہ افکار و نظریات نعت و منقبت غزل نظم ادب تاریخ شخصیات تعلیم تربیت اصلاح معاشرہ خواتین کی دنیا کتابوں کی بستی سفر نامہ متفرقات

خالد سیف اللہ موتیہاری

صفحہ اول حالات حاضرہ مکتوب بندگی افکار و نظریات اصلاح معاشرہ گردش ایام مقالہ
→ واپس جائیں

منقبت

🌐 ترجمہ کریں:
لوڈ ہو رہا ہے...

 



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


روشن جوابِ طعنۂِ ابتر، ہیں فاطمہؓ

منجملہ، شرحِ سورتِ کوثر ہیں فاطمہؓ


بخشی سند رسولﷺ نے خاتونِ خلد کی! 

ذکر و بیاں کی شکل میں گھر گھر ہیں فاطمہؓ


شیرِخدا کے بخت پہ ہے قدسیوں کو ناز 

جنؓ کو بطورِ زوج میسّر ہیں فاطمہؓ


راوی کا قول ہے کہ علیؓ کی نگاہ میں!

خوش رنگ کائنات کا زیور ہیں فاطمہؓ


زہراؓ، بتولؓ، طاہرہؓ، مخدومۂِ جہان!

القابِ ضَوفشاں سے منوّر ہیں فاطمہؓ


پاکیزگی میں طاق، شرافت میں بےنظیر!

اسقام سے منزۂ و اطہر ہیں فاطمہؓ


مرضی پہ انؓ کی دونوں جہاں کی خوشی نثار!!

اپنے لیے خود اپنا مقدر ہیں فاطمہؓ


یکتا، یگانہ شان ہے بنتِ رسولﷺ کی!

سرکارﷺ ہی کی طرح سراسر ہیں فاطمہؓ


افطار، طے تھا تیسرا، ہونا پِدرﷺ کے ساتھ!!!

برزخ میں آج بھی اْسی در پر ہیں فاطمہؓ


عارفؔ اگرچہ مریمؑ و حوّاؑ نہیں ہیں وہ!

رتبے میں ان سبھی کے برابر ہیں فاطمہؓ


      سید عارفؔ لکھنوی

📢 اس تحریر کو شیئر کریں

فیس بک ٹوئٹر

اس مضمون کو ریٹنگ دیں

📝 اپنی رائے واٹس ایپ پر بھیجیں

واٹس ایپ پر رائے دیں

تبصرے