واٹس ایپ چینل
صفحہ اول 🏠 سیرت طیبہ قرآن و حدیث مقالہ انشا مکتوب بندگی گردش ایام حالات حاضرہ افکار و نظریات نعت و منقبت غزل نظم ادب تاریخ شخصیات تعلیم تربیت اصلاح معاشرہ خواتین کی دنیا کتابوں کی بستی سفر نامہ متفرقات

خالد سیف اللہ موتیہاری

صفحہ اول حالات حاضرہ مکتوب بندگی افکار و نظریات اصلاح معاشرہ گردش ایام مقالہ
→ واپس جائیں

پانچواں روزہ: تنہائی

🌐 ترجمہ کریں:
لوڈ ہو رہا ہے...

 

مکتوب الیہ: میرے پیارے اللہ جی!

میرے مالک!

آج پانچواں دن ہے۔ دنیا کا میلہ چاروں سو سجا ہے، افطار کی دعوتیں ہیں، دوستوں کا ہجوم ہے، اور گھر والوں کی رونق ہے، لیکن ان سب کے درمیان میں آج آپ سے اپنی اس "تنہائی کا ذکر چھیڑنا" چاہتا ہوں جو کسی کو نظر نہیں آتی۔

میرے اللہ!

عجیب بات ہے نا؟ میں ہزاروں لوگوں سے گھرا ہوتا ہوں، فون پر سینکڑوں "دوستوں" سے جڑا ہوں، لیکن جب دن بھر کے کاموں کے بعد مصلّے پر آتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ میں کتنا اکیلا ہوں۔ دنیا کے ہجوم میں ہر کوئی اپنا اپنا مفاد ڈھونڈتا ہے، ہر کوئی چہرے پر ایک نقاب اوڑھ کر ملتا ہے، اور میں بھی اسی دوڑ میں اپنا اصلی "میں" کہیں کھو بیٹھا ہوں۔ ایسا لگتا ہے جیسے میری روح ایک ایسے کمرے میں بند ہے جس کی کھڑکی برسوں سے نہیں کھلی۔

میرے پیارے رب!

آج اس خط کے ذریعے میں نے جانا کہ یہ تنہائی دراصل تیری طرف سے ایک دعوت ہے۔ شاید تو مجھے دنیا کے ان عارضی سہاروں سے اکتا کر اپنے قریب کرنا چاہتا ہے۔ جب سب دروازے بند ہو جاتے ہیں، تبھی تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ آپ کا دروازہ اب بھی کھلا ہے۔ میں لوگوں سے اپنے دکھ کہتا ہوں تو وہ اسے "کمزوری" سمجھ لیتے ہیں، لیکن جب آپ سے کہتا ہوں تو آپ اسے "بندگی" بنا دیتے ہیں۔

اے میرے ہمدم و رازدار!

میری اس اکیلی روح کا ساتھی بن جا۔ مجھے ایسی تنہائی عطا کر جس میں تیری یاد کی خوشبو ہو۔ مجھے لوگوں کے ہجوم میں بھی وہ سکون دے جو غارِ حرا کی خاموشی میں تھا۔ مجھے اب دنیا کی ستائش اور سستی ہمدردیوں کی طلب نہیں رہی، مجھے بس یہ یقین دے دے کہ جب کوئی نہیں ہوتا، تب "آپ" ہوتے ہیں۔

آج کی رات جب سب سو جائیں، تو مجھے اپنی چوکھٹ پر بیٹھ کر اپنے آپ سے اور آپ سے باتیں کرنے کی ہمت دینا۔ مجھے وہ تنہائی دے دے جو مجھے "خود" سے ملا دے، اور پھر مجھے "آپ" سے ملا دے۔

فقط

آپ کا وہ بندہ، جو ہجوم میں آپ کو ڈھونڈ رہا ہے۔

خالد سیف اللہ موتیہاری


📢 اس تحریر کو شیئر کریں

فیس بک ٹوئٹر

اس مضمون کو ریٹنگ دیں

📝 اپنی رائے واٹس ایپ پر بھیجیں

واٹس ایپ پر رائے دیں

تبصرے