📢 واٹس ایپ چینل
صفحہ اول 🏠

خالد سیف اللہ موتیہاری

صفحہ اول حالات حاضرہ مکتوب بندگی افکار و نظریات اصلاح معاشرہ گردش ایام مقالہ
→ واپس جائیں

زندگی گلزار ہے: مثبت سوچ اور پرسکون زندگی گزارنے کے سنہری اصول

🌐 ترجمہ کریں:
لوڈ ہو رہا ہے...

تحریر: ڈاکٹر تبسم آراء
لیکچرار: کالج آف لینگویجز، ملے پلی، حیدرآباد

زندگی گلزار ہے، ایک ایسا گلستاں جس میں پھول بھی ہیں اور کانٹے بھی، بہاریں بھی ہیں اور خزاں بھی۔ زندگی کے ان رنگوں اور بے رنگیوں میں خوشی اور غم، سکھ اور دکھ انسان کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ ان سب کے باوجود انسان جینے کا ڈھنگ سیکھ ہی لیتا ہے۔
زندگی ویسی نہیں ہوتی جیسی ہم چاہتے ہیں، لیکن جیسی ملے اسے قبول کرنا اور اس میں خوبصورتی تلاش کرنا ہی اصل فن ہے۔ خوبصورت زندگی کا مطلب یہ نہیں کہ ہر چیز "پرفیکٹ" ہو، بلکہ خوبصورت زندگی وہ ہے جس میں دل مطمئن ہو، تعلقات میں خلوص ہو، نعمتوں کی قدر ہو اور ہر حال میں اللہ کا شکر ہو۔
جس نے بھی زندگی کی حقیقت کو سمجھ لیا، وہی پرسکون زندگی گزارتا ہے۔ ”دور کے ڈھول سہانے ہوتے ہیں“کے مصداق ہمیں دوسروں کی زندگی حسین لگتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ کسی کو بھی مکمل جہاں نہیں ملتا۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے: **”جینے کے لیے درد سنبھالنے ہوں گے“**۔ کیوں نہ ہم ان خوش و غم کو محبت اور صبر کے ساتھ جیئیں؟ مشکلات کے بعد راحت کا مزہ انمول ہوتا ہے۔
 جدید قول ہے: ”مسکرانا سیکھ لو غموں کے باوجود، زندگی خوبصورت ہے شکایتوں کے باوجود۔“
انسانیت کے عظیم رہنما اور امریکہ کے سولہویں صدر ابراہم لنکن، جو کسی تعارف کے محتاج نہیں، ان کا قول ہے:
 ”ہر آدمی اپنی سوچ کے مطابق خوشی اور راحت حاصل کر سکتا ہے۔ اگر آپ ناخوش رہنا چاہتے ہیں تو یہ آپ کی مرضی ہے؛ دنیا کو آپ جیسا دیکھنا چاہیں گے، وہ ویسی ہی نظر آئے گی۔ اگر آپ منفی سوچیں گے تو پریشانی بڑھتی جائے گی، اس کے برعکس اگر آپ مثبت اندازِ فکر اپنائیں گے تو ہر طرف ہریالی اور شادابی نظر آئے گی۔“
لہٰذا، خوبصورتی نظر میں نہیں بلکہ نظر کے انداز (نظریے) میں ہوتی ہے۔ زندگی مختصر اور خوبصورت ہے؛ اسے غصے، حسد اور نفرت کی نذر کر کے ضائع نہ کریں۔ پیار، محبت اور زندہ دلی کے ساتھ جیئیں، یہی خوبصورت زندگی کی اصل پونجی ہے۔
مشہور مقولہ ہے: ”جیو اور جینے دو“، کیونکہ زندگی گلزار ہے۔
*ہنسی کے رنگ بکھیر دو جہاں میں تبسم سے*
 *کہ زندگی بھی مسکرا اٹھے تمہارے انداز سے*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

📢 اس تحریر کو شیئر کریں

📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

📝 اپنی رائے واٹس ایپ پر بھیجیں

📱 واٹس ایپ پر رائے دیں

تبصرے